مینگورہ، گن پوائنٹ پر نوجوان کو لوٹنے کی کوشش، نامعلوم ملزمان نے نوجوان کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) پولیس کے ناک کے نیچے نوجوان کو گن پوائنٹ پر لوٹنے کی کوشش، متعدد نامعلوم افراد نے موبائل اور نقدی چھیننے کی غرض سے نوجوان کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا، بنڑ پولیس ایف آئی آر درج کرانے میں ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔مینگورہ کے محلہ لنڈیکس کے رہائشی18 سالہ حسنین کو محلہ امیر خان نویکلے  میں متعدد نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر لوٹنے کی کوشش کی، موبائل اور نقدی چھیننے کی غرض سے نوجوان کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ نوجوان نے مزاحمت کرتے ہوئے خود کو بچا لیا، حسنین کے مطابق وہ نجی ریسٹورنٹ بائی پاس میں کام کرتا ہے اور گزشتہ رات12 بجے کے قریب محلہ امیر خان کے راستے وہ گھر جا رہا تھا کہ راستے میں بیٹھے نامعلوم افراد نے ان پر ہلہ بول دیا اور موبائل و نقدی چھیننے کی کوشش کی  تاہم اس نے مزاحمت کی اور خود کو بچا لیا، حسنین کے مطابق اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ بنڑ پولیس کی حدود میں گن پوائنٹ پر لوٹنے والے ملزمان بغیر کسی لوٹ مار کے فرار ہو گئے جبکہ مذکورہ نوجوان جب پولیس اسٹیشن پہنچا تو پولیس نے ٹال مٹول سے کام لیا اور بات رفع دفع کرنے کی کوشش کی جس کے باعث واقعے کی ایف آئی آر تاخیر کے بعد درج ہوئی، مینگورہ شہر میں گن پوائنٹ پر لوٹنے کی وارداتوں میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے جبکہ پولیس خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہیں، عوام نے ڈی پی او سوات سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ نامعلوم افراد کو ڈھونڈ کر قانون کے کٹھہرے میں لایا جائے تاکہ وہ سکھ کا سانس لے سکیں۔

PoliceThief
Comments (0)
Add Comment