مینگورہ،24 سالہ سردار علی کے قاتل گرفتار کرلئے گئے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:11 مارچ2018) مینگورہ میں بے دردی سے قتل ہونے والے 24 سالہ نوجوان کے قاتل گرفتار کرلئے گئے جنہوں نے جرم کا اعتراف بھی کرلیا،گزشتہ دنوں 24 سالہ سردار علی کو بے دردی سے قتل کرکے اس کی لاش بائی پاس کے قریب پھینک دی گئی تھی اور اس کا سر تن سے جدا کردیا گیا تھا،پولیس کے مطابق قتل میں ملوث دو قاتلوں 18 سالہ فیصل اور 19 سالہ سجاد حسین کو گرفتار کیا ہے، جنہوں نے پولیس کے سامنے اقبال جرم بھی کرلیا ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بلال نے بتایا کہ میرے اور مقتول کی دوستی تھی۔مقتول نے میرے ساتھ زیادتی کی کوشش کی تھی جس کا ذکر میں نے اپنے دوست سجاد حسین سے کیا جس کے بعد ہم نے ان کو محلہ ملکانان مینگورہ کے ایک گودام میں بلایا جہاں فائر کرکے ان کو قتل کیا گیا۔ بعد میں ہم نے اس کا سر تن سے جدا کرکے رات کو بوری میں بند کیا اور لاش دریائے سوات کے کنارے اور سر کانجو پل کے قریب پھینک دیا۔ پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے دو نوں ملزم نوجوانوں کو جسمانی ریمانڈ کے لئے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ڈی ایس پی سٹی حبیب اللہ کے مطابق ملزمان سے آلہ قتل پستول اور چھری برآمد ہوئی ہے۔ دونوں ملزمان نے پولیس کے سامنے اقبال جرم بھی کرلیا ہے۔

ArresteddeadPoliceSlaughter