سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔24جولائی 2017ء )سوات میں مینگورہ بائی پاس روڈ پر تیز رفتار موٹر کار دریائے سوات میں جاگری، کار میں سوار نواحی علاقے نویکلے کے پانچ نوجوانوں میں سے4 دریا میں ڈوب گئے ایک نے کود کر جان بچائی، شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل، ڈوبنے والوں میں سے تین کی لاشیں نکال لی گئیں ایک کی تلاش جاری ہے، گزشتہ رات مینگورہ بائی پاس روڈ پر ایک تیز رفتار موٹر کار جس میں پانچ نوجوان سوارتھے ، ریلیکس ہوٹل کے قریب تیز رفتار کار ڈرائیور سے بے قابو ہوکر دریائے سوات میں جاگری ، حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار چار نوجوان محمد رفیق ولد محمدروشن، اسامہ ولد امیرسیاب ،شہزاد ولد فضل قادر اور سعد ساکنان امیر خان نویکلے دریا میں ڈوب گئے جبکہ حسن اقبال نامی نوجوان نے چلتی کارسے چلانگ لگائی جس سے جان تو بچ گئی لیکن دونوں ہاتھ ٹوٹنے کے علاوہ جسم پر شدید چوٹیں آئیں جسے طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو 1122 کے اہلکاروں اور مقامی غوطہ خوروں نے لاپتہ نوجوانوں کی تلاش شروع کردی ، آخری اطلاعات تک تین نوجوانوں شفیق ، اسامہ اور شہزاد کی لاشیں دریائے سوات سے نکال لی گئیں ہیں جبکہ سعد کی تلاش جاری ہے۔