سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 31 جولائی 2019ء)مینگورہ بائی پاس پر گاڑی دریا میں جاگری، دو افراد کو زندہ نکال لیا گیا جبکہ دو افراد تاحال لاپتہ، تفصیلات کے مطابق مینگورہ بائی پاس پر گاڑی دریا میں جاگری۔ گاڑی میں موجود چار افراد میں سے دو افراد زخمی حالت میں ہسپتال منتقل۔جبکہ باقی دو افراد گاڑی سمیت تاحال لاپتہ ہیں۔
ڈوبنے والے افراد کی تلاش جاری ہے تاہم تیراک نہ ہونے کے سبب ریسکیو کارروائی میں مشکلات کا سامنا ہے ریسکیو اہلکار ایک گھنٹے سے بے بس دکھائی دے رہے ہیں۔جاۓ وقوعہ پر موجود شہریوں نے ریسکیو 1122 کی کارکردگی پر سوالات اٹھادئے۔