مینگورہ شہر اور مرغزار میں ہوٹلوں پر چھاپے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) اسسٹنٹ کمشنر بابوزی عامر علی شاہ کے مینگورہ شہر اور مرغزار میں ہوٹلوں پر چھاپے،صفائی اور ریٹس چیک کئے،متعدد ہوٹلوں کو وارننگ جاری،گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر بابوزی عامر علی شاہ نے مینگورہ شہر اور سیاحتی علاقے مرغزار میں ہوٹلوں پر چھاپے مارے،اور صفائی کا نظام اور ریٹس چیک کئے اس موقع پر انہوں نے متعدد ہوٹلوں کو وارننگ دی اور انکو صفائی کا نظام درست کرنے کی ہدایت کی،عامر علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاحتی علاقوں میں سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات دے رہے ہیں اور گران فروشی یا صفائی پر کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جا رہی ہے انہوں نے تمام ہوٹل مالکان کو سیاحوں کومعیاری اشیائے خوردو نوش سستے ریٹس پر فراہمی کی بھی ہدایت کی۔

HotelMarghuzarMingoraRaid
Comments (0)
Add Comment