مینگورہ شہر میں ڈپٹی کمشنر نے ’’سرسبز شہرمہم‘‘ کا آغاز کردیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام :09 مارچ2018)ڈویژنل ہیڈکواٹر بیوٹیفکیشن پراجیکٹ مینگورہ شہر میں ڈپٹی کمشنر نے ’’سرسبز شہرمہم‘‘ کا آغاز کردیا۔ اس مہم کے ذریعے محکمۂ جنگلات کی مدد سے مینگوہ شہر میں ہزاروں کی تعداد میں درخت اور پودے لگائے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر سوات عامر آفاق نے پودا لگا کر ’’سر سبز شہر مہم‘‘ کا آغاز کردیا۔ اس موقع پر انہوں نے محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ شہر بھر اور آس پاس کے علاقوں میں زیادہ سے زیادہ شجرکاری کریں، تاکہ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو اور لوگوں کو صاف و شفاف آب و ہواا فراہم ہوسکے۔

DCDriveTrees Plantation