مینگورہ شہر کے 9یونین کونسلوں میں صفائی مہم تیزی سے جاری

سوات (زما سوات ڈاٹ کام :28اکتوبر2017ء ) اے سی ہید کوارٹر شہاب محمدخان نے کہا کہ مینگورہ شہر میں صفائی مہم تیزی سے جاری ہے اور شہر کے نو یونین کونسلوں سمیت خوڑ اور ندیوں کی صفائی کی جا رہی ہے ، میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی خصوصی ہدایت پر تحصیل بابوزئی کے نو یونین کونسلوں میں ماہوار صفائی مہم نہایت ہی تیزی سے جاری ہے جس میں شہر کے نو یونین کونسلوں اور 25نیبر ہوڈ کونسلوں میں واسا ، ٹی ایم اے اور تحصیل کونسل کے اشتراک سے صفائی کی جارہی ہے جس میں سکولوں کے بچے ، اساتذہ ، علمائے کرام اور تحصیل وضلع کونسلروں سمیت مقامی عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

Cleanliness CampaignDC SwatTMA