مینگورہ : ملوک آباد میں گیس سیلنڈر پھٹنے سے گھر میں آگ بھڑک اُٹھی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے محلہ ملوک آباد میں گیس سیلنڈر پھٹنے سے گھر میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی۔تفصیلات کے مطابق ملوک آباد کے رہائشی جمال کے گھر میں گیس سیلینڈر پھٹنے سے گھر میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس کے بعد مقامی لوگوں کی اطلاع پر ریسکیو1122کے اہلکاروں نے پہنچ کر آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں اور گھر کو بھی معمولی سا جزوی نقصان پہنچا۔

آبادآگپھٹنےسیلنڈرسےگئیگھرگیسلگملوکمیں
Comments (0)
Add Comment