سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 24 اکتوبر 2018ء)خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے سوات میں ایک کامیاب کاروائی کے دوران مینگورہ شہر اور نواحی دیہات کو مضر صحت دودھ سپلائی کرنے اور عوام کی صحت سے کھیلنے کی کوشش ناکام بنادی اتھارٹی کی ٹیم نے پشاور سے سوات آنے والے دودھ بھرے ٹینکر کو شاہدرہ وتکے کے مقام پر دھر لیا اور بظاہر ناقص دودھ کو مزید جانچ کیلئے سول وٹرنری ہسپتال سیدو شریف بھیج دیا جبکہ ٹینکر اور ڈرائیور کو حراست میں لے لیا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سجاد احمد اور ڈاکٹر سردار علی کی سربراہی میں دودھ کا لیبارٹری ٹیسٹ ہوا جسے دودھ میں پانی کی زائد مقدار کے استعمال پر باضابطہ مضر صحت قرار دیا گیا اور بھاری جرمانہ کیا گیاتاہم ٹینکر مالکان کو دودھ کی قیمت سے زیادہ جرمانہ وصولی کے بعد سخت وارننگ کے ساتھ چھوڑ دیا گیا۔