سوات(زما سوات ڈاٹ کام:16اکتوبر2017ء) مینگورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 273 گرام ہیروئن برآمد کرلی،پولیس کے مطابق ڈی ایس پی سٹی جناب حبیب اللہ خان کی نگرانی میں ایس ایچ او مینگورہ انسپکٹرمحمد نصیر باچہ نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش بھرام ولد خائستہ خان سکنہ حاجی بابا سے 139 گرام ہیروئن ،افضل خان ولد شیر افضل سکنہ خواجہ آباد سے 127 گرام ہیروئن جبکہ ایک اور ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 7 گرام ہیروئن برآمد کرلی،پولیس نے تینوں ملزمان کو حوالات میں بند کرکے مقدمہ درج کرلیا۔