سوات ( زما سوات ڈاٹ کام:29نومبر2017ء) مینگورہ پولیس نے چوروں کا بین الصوبائی گروپ کے دو کارندے گرفتار کرلئے 12تولے سونا ، نقدی اور اور دیگر مسروقہ مال برآمد ، مزید ارکان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں ، ایس پی سوات خانخیل خان نے ڈی ایس پی سٹی حبیب اللہ خان اور ایس ایچ او نصیر باچہ کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مکانباغ میں سید بشر ولد وکیل شاہ سکنہ بٹ خیلہ حال مکان باغ کے گھر چوری کی واردات ہوئی جس پر ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن اختر حیات خان نے سختی سے نوٹس لیا اور انہوں نے ایس پی انوسٹی گیشن آصف گوہر کی قیادت میں خصوصی ٹیم تشکیل دی ، جنہوں نے جدید تکنیکی بنیادوں پر تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے دو ملزمان عادل خان ولد جاوید سکنہ یخ کوہے اور سید اسلام ولد نوراسلام سکنہ بنڑ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 12تولے سونے کے آٹھ عدد چوڑیاں ، 5عدد لیپ ٹاب ، 1عدد موبائیل سیٹ ،2عدد انگوٹھیاں اور ایک لاکھ تیس ہزار روپے برآمد کئے ، انہوں نے کہا کہ مذکورہ ملزمان کا تعلق بین الصوبائی گروپ سے ہیں اور انہوں نے مزید ارکان کے نام بھی اگل دیئے ہیں جسکی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ مزید انکشافات متوقع ہے جسکی تفصیل جلد میڈیا کے سامنے پیش کی جائے گی۔