سوات(زما سوات ڈاٹ کام۔29اگست2017ء)مینگورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے70لیٹر شراب برآمد کر کے منشیات فروش کو گرفتار کرلیا،پولیس کے مطابق ڈی ایس پی سٹی حبیب اللہ خان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او مینگورہ پولیس اسٹیشن نصیر باچا نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش حسین علی ولد قیصر خان سکنہ بارامہ کو گرفتار کرلیا جبکہ اُس کے قبضے سے70لیٹر شراب اور30عدد شراب کی خالی بوتلیں بر آمد کرلی۔