سوات(زما سوات ڈاٹ کام) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ معظم جاہ انصاری اور صوبائی حکومت کے جاری کردہ احکامات کے مطابق”منشیات سے پاک خیبر پختونخوا“ کے تحت ضلعی پولیس سربراہ زاہد نواز مروت کی ہدایت پر سوات پولیس نےمنشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف مینگورہ سٹی میں سرچ آپریشن کیا، سرچ آپریشن ڈی ایس پی سٹی پیر سید خان کی نگرانی میں کیا گیا، سرچ آپریشن میں ایس ایچ اُو تھانہ مینگورہ مجیب عالم خان، ایس ایچ اُو تھانہ رحیم آباد آیاز خان، ایس ایچ اُو تھانہ بنڑ جاوید اقبال، ایس ایچ اُو تھانہ وومن نیلم شوکت،ڈی ایس بی، ایلیٹ فورس،ضلعی پولیس اور لیڈی پولیس نے حصہ لیا۔ سرچ آپریشن کے دوران متعدد منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا گیا،گرفتار منشیات فروشوں کے قبضے سے مجموعی طور پر6401گرام چرس، 966گرام ہیروین،71لیٹر دیسی شراب، 50گرام آئس برآمد کر لی گئی ہے۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔