سوات (زما سوات ڈاٹ کام) سبزی منڈی مینگورہ کے آڑھتیوں نے تختہ بند میں منڈی کے قیام کیلئے اپنی پوزیشن سنبھال لی، صدر شیر عالم خان کی قیادت میں زیادہ تر آڑھتیوں نے تختہ بند میں منڈی کے قیام پر رضامندی ظاہر کردی، اس سلسلے میں صدر انجمن اڑھتیان حاجی شیر عالم خان، حاجی اکبر خان، صاحب جمال، خورشید خان، جنرل سیکرٹری نورحسن نے تختہ بند میں منڈی کے قیام کو مسئلہ کا حل قرار دیتے ہوئے کہا کہ مینگورہ سبزی منڈی سے ہزاروں مزدوروں کا روز گار وابستہ ہے، ضلعی انتظامیہ اور بلدیاتی نمائندے اس سلسلے پالیسی پر نظر ثانی کریں، ہم کسی کے خلاف نہیں ہم متفقہ طور کاروبار کرانا چاہتے ہیں، تاہم چند افراد اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش کررہے ہیں جو ہمیں ہر گز قابل قبول نہیں، انہوں نے کہا کہ تختہ بند سبزی منڈی کیلئے موزون جگہ ہے جہاں پر ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ تختہ بند میں منڈی کے قیام تک موجودہ سبزی منڈی مینگورہ کو بحال کیا جائے اور منڈی کے مزدوروں کے حال پر رحم کیا جائے۔