سوات(زما سوات ڈاٹ کام:10اپریل2018)مینگورہ کے محلہ بنڑ ، رحمان آباد میں چار سالہ بچی پانی کے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئی۔ مرویٰ اپنے زیر تعمیر مکان کے صحن میں کھیل رہی تھی کہ پاؤں پھسلنے سے تالاب میں گر کر جاں بحق ہوگئی۔ بعد میں لوگوں نے بچی کی لاش کو تالاب سے نکال لیا۔