مینگورہ کے علاقہ بنڑ میں چور سرگرم،دوسری واردات میں گاڑی لے اُڑے

زما سوات(12مئی2019ء)بنڑ پولیس کی احاطے سے چور سوزوکی گاڑی لے اڑے،تین روز قبل بھی ایک لاکھ 35 ہزار روپے چوری ہوئے تھے،گزشتہ روز ظہور پارٹس ڈیلر کے مالک بخت مند نے پولیس سٹیشن بنڑ میں رپورٹ درج کرتے ہوئے بتایا کہ بنڑ پولیس سٹیشن کے احاطے میں میرا پارٹس کا کاروبار ہے اورمیرے شاپ کے اوپر بنڑ پولیس سٹیشن واقع ہے اور گزشتہ شام ہمارے دکان سے نامعلوم چور سوزوکی گاڑی چوری کرگئے جس پر انہوں نے روزنامچہ میں رپورٹ درج کی زرائع کے مطابق 8 مئی کو اسی دکان سے نامعلوم چور ایک لاکھ پنتیس ہزار روپے چوری کرگئے تھے،پولیس نے تفتیش شروع کردی۔

bunrPoliceThief
Comments (0)
Add Comment