سوات (زما سوات ڈاٹ کام :17دسمبر2017ء)مینگورہ کے معروف معالج آرزومند(مرحوم ) کے بیٹے کی خودکشی کی کوشش ،اہلخانہ نے دروازہ توڑ کر جان بچالی ،ذرائع ک مطابق مینگورہ کے محلہ بنڑ میں 34 سالہ عبداللہ ولد آرزو مند(مرحوم) نے مبینہ طور پر گلے میں پھندہ ڈال کر خوکشی کی کوشش کی ،اہلخانہ اور مقامی افراد نے دروازہ توڑ کر اس کی جان بچائی تاہم اُسے تشویشناک حالت میں سیدو شریف اسپتال سے پشاور منتقل کردیا گیا،پولیس نے رپورٹ درج کرلی۔