سوات (زما سوات ڈاٹ کام:29جنوری2018ء)جماعت اسلامی ضلع سوات کے امیر محمد امین نے کہا ہے کہ قوم کے پیسے میوزیکل شوز میں نچاور کرنا قوم کے ساتھ مزاق ہے۔یوتھ کلچر فیسٹول کے نام پر قو م کا پیسہ ضائع کرنا اختیارات سے تجاوز ہے، نوجوانوں کیلئے مثبت سرگرمیوں اور قوم کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر نے کیلئے منصوبہ بندی کرنی چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوتھ کلچر فیسٹول میں میوزیکل پروگرام پر تنقید کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں میں تعمیر و ترقی اور مثبت سوچ کو پروان چڑھانے کیلئے مطالعاتی دورے اور علاقائی روایات اور اخلاقیات کے حدود میں رہ کر پروگرامات کئے جانے چاہئے۔