سوات(زما سوات ڈاٹ کام:08مارچ2018)نئے حقہ بندیوں میں یوسی گل کدہ کو اسلام پور ،تلیگرام کے ساتھ شامل کرنے کو مسترد کردیا گیا ،شہری علاقے کو دیہات میں شامل کرنا کسی بھی صورت قبول نہیں ،آج جمعے کو تمام سیاسی جماعتوں نے بھرپور احتجاج کا اعلان کردیا ،شہری علاقے میں شامل نہ ہونے تک احتجاجی تحریک شروع کرنے کی دھمکی ،گزشتہ روز یوسی گل کدہ کے تمام سیاسی پارٹیوں ،سماجی تنظیموں ،وکلاء ،اور سول سوسائیٹی کا احتجاجی اجلاس رفیع الملک کامران خان کی رہایش گاہ پر منعقد ہوا جس میں رفیع الملک کامران خان ، سید خدابخش باچہ ، تحصیل کونسلر زاہد خان ،سوات بار کے صدرمجاہد فاروق ایڈوکیٹ ، گوہر زمان ،سوات پریس کلب کے سابق چیر مین رشید اقبال اور ناظم گل کدہ تاج ناظم اقبال راون ،نائب ناظم شہزاد خان، کونسلرز لیاقت علی ، جمروز ، مومن خان ، نثار خان ، شاہ جہان کے علاوہ امان اللہ ، احمد شاہ ، سپین خان ، محمد غفار نے شرکت کی ، یونین کونسل گل کدہ کے عوام نے نئے حلقہ بندیوں کو مسترد کرتے ہوئے آج احتجاج کا اعلان کردیا ، یوسی گل کدہ کو تحصیل چارباغ میں شامل کرنا ظلم ہے ، ان خیالات کااظہار یونین کونسل گل کدہ سے تعلق رکھنے والے ویلج کونسل گل کدہ اور پانڑ کے منتخب نمائندوں اور سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے رفیع الملک کاکی خان کے رہائش گاہ پر منعقدہ احتجاجی اجلاس سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نئے حلفہ بندیوں گلد کدہ کے علاقوں گل کدہ نمبر 1 نمبر2، پانڑ خواجہ آباد ، شریف آباد کو تحصیل چارباغ سے ملانے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور مسترد کرتے ہیں اور اسکے خلاف آج بروز جمعتہ المبارک کے دن دس بجے پریس کلب کے سامنے مظاہرے کا اعلان کرتے ہیں،اس موقع پر ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو اس سلسلہ میں الیکشن کمیشن سے رابطہ کریگی ، کمیٹی کے چیئرمین رفیع الملک کامران خان ہوں گے جبکہ ممران میں ضلعی کونسلر راحت علی ، تحصیل کونسلر ززاہد خان ،ناظمین تاج ، اقبال روان ، خدابخش باچا ، گوہر زمان ، مجاہد فاروق ایڈوکیٹ ، رشید اقبال ، سرنزیب ، احمد شاہ ، محمد کرم ایڈوکیٹ ، محمد غفار اور شاہ جہان شامل ہیں ۔