نئی حلقہ بندیوں کے خلاف گل کدہ کے عوام کا احتجاجی مظاہرہ

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:09مارچ2018) یوسی گل کدہ کو تحصیل چارباغ میں شامل کرنے کے خلاف عوام کا احتجاجی مظاہرہ، فیصلہ واپس نہ لینے پر 2018 کے انتخابات کے بائیکاٹ اور احتجاجی تحریک شروع کرنے کافیصلہ، گزشتہ روز اہلیان گل کدہ اور پانڑ نے یونین کونسل گل کدہ کو تحصیل چارباغ میں نئی حلقہ بندیوں میں شامل کرنے کے خلاف سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ، اس موقع پر ضلعی کونسلر راحت علی خان ، تحصیل کونسلر زاہد کان عرف باز خان ، رفیع الملک کامران ، گوہر زمان ، رحمت علی خان ، تحصیل چارباغ کے امیر زیب خان، جنرل کونسلر لیاقت علی،سید خدابخش پاچہ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے یو سی گل کدہ کو تحصیل چارباغ میں شامل کرنے کو ظلم قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا ، اور کہاکہ اس سے ہمارے خاندانو ں کو تقسیم کردیا گیا ہے ، جبکہ شہر ی علاقے کو دیہاتی علاقے کے ساتھ شامل کیا گیا ہے جو ہمیں منظور نہیں ، انہوں نے کہا کہ اگر فوری طورپر یہ فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو اس سلسلے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ اور احتجاجی تحریک شروع کرتے ہوئے آئندہ انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔

Election 2018GulkadaProtest