مٹہ (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 05 مئی 2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر محمد ایوب خان ضلع نائب ناظم عبدالجبار خان بریگیڈئر ریٹائرڈ ڈاکٹر محمد سلیم خان نے کہا ہے کہ تبدیلی والوں کی وقت ختم ہوچکا اب دوبارہ نہیں ائینگے انہوں نے کہا کہ عوام کیساتھ جھوٹ بولنے والوں نے اپنے دور حکومت میں اپنے حکومتی کام تو دور کی بات اے این پی کے منظور کردہ منصوبوں کو بھی پایہ تکمیل تک نہیں پہنچایا انہوں نے کہا کہ ناچ گانوں اور بنی گالہ میں خیالی پختونخوا بنانے سے تبدیلی نہیں اسکتی اور جو حکومت اپنے پانچ سال میں ناچ گانوں اور بنی گالہ کی اخراجات کو پوری کرنے کیلئے پورے صوبے کو داوپر لگادیں وہ عوام کیلئے خدمت نہیں کرسکتے اور اگر صوبے میں تبدیلی ائی ہے تو وہ صرف اور صرف وزیر اعلیٰ سمیت ناچ گانوں اور پختون قوم کی عزتوں کی پگڑیاں بنی گالہ میں اچھالنے کیلئے ائی ہے انہوں نے مزید بتایا کہ انشاء اللہ ائندہ الیکشن میں کامیابی کی صورت میں ان لوگوں کو بھاگنے نہیں دینگے اور عوام کی پائی پائی کاحساب کرکے دم لیں گے ۔