سوات(زما سوات ڈاٹ کام :10فروری2018) سوات کے علاقہ مدین میں نقیب اللہ محسود کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے سول سو سائٹی نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مدین بازار میں مظاہرین سے اپنے خطاب میں مقررین نے کہا کہ نقیب اللہ سمیت اکثر پختونوں کو راؤ انور اور ان کے گروہ نے جعلی مقابلوں میں قتل کیا ہے اور ابھی تک ملزمان کو گرفتار نہ کیا جاسکا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسلام آباد میں دھرنا دینے والوں کے ساتھ ہیں اور مطالبہ کیا کہ فوری طور پر راؤ انور کو ملوث ساتھیوں سمیت گرفتار کرکے سزا دی جائے۔