سوات (زما سوات ڈاٹ کام:08فروری2018)پختونخوا میپ کے زیر اہتمام کراچی میں قتل ہونے والے نقیب اللہ محسود کے قاتلوں کی عدم گرفتار ی کے خلاف احتجاجی ریلی کا انقاد،احتجاجی ریلی مینگورہ شہر کے مختلف بازاروں سے ہوتے ہوئے حکمرانوں کے عدم ددلچسپی خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی ،مظاہرے سے خطا ب کرتے ہوئے پختونخوا میپ ضلعی سیکرٹری خورشید کاکا جی ، ضلعی معاون سیکرٹری خالد محمود خالد اور دیگر نے کہا کہ گزشتہ ماہ کراچی میں قتل ہونے نقیب اللہ محسود کی قاتل ابھی تک گرفتار نہیں ہوئے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائیں کم ہے ، انہوں نے کہا اسلام آباد میں نقیب اللہ محسود کی قتل کے خلاف جو دھرنا دیا گیااس کی ہم بھر پور حمایت کرتے ہیں اور انہوں نے جو جملہ مطالبا ت کی ہے وہ فوری طور پر پورا کریں ، ا نہوں نے کہا کہ پختون قوم ایک امن پسند قوم ہے بعض دشمن عناصر پختون قوم کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں اسے بند کیا جائے ، انہوں نے سند ھ حکومت اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ نقیب اللہ محسود کے قتل میں ملوث افراد جلد ازجلد گرفتار کرکے سخت سے سخت سزاء دی جائے ۔