سوات زما سوات ڈاٹ کام :28دسمبر2017ء) تحصیل کبل کے علاقہ ننگولئی میں ایک ہی رات میں نامعلوم چوروں نے دو دکانوں کا سفایا کردیا،ہزاروں کی نقدی اور دیگر سامان لے کر رفو چکر ہو گئے،ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ ننگولئی میں گزشتہ رات نامعلوم چوروں نے حیدر علی اور معتبر خان کے دکانوں کے تالے توڑ ڈالے اور وہاں سے ہزاروں روپے نقد اور دیگر سامان لے اڑے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔