ننگولئی کے قریب ٹرک اور موٹر کار کے مابین تصادم، دو افراد زخمی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 07 جون 2018ء) مٹہ روڈ پر ننگولئی کے قریب ٹرک اور موٹر کار کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں دو افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مٹہ روڈ پر تیز رفتار ٹرک ایک موٹر کار سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں ٹرک ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گیا جس میں ٹرک ڈرائیور عباس علی اور کنڈیکٹر محمد اسلم جن کا تعلق لاہور سے بتایا جارہا ہے زخمی ہوگئے۔ تاہم ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد سیدوشریف ہسپتال منتقل کردیا جبکہ ٹرک کو بھی سڑک سے ہٹاکر ٹریفک کو معمول کے مطابق بحال کردیا۔

ایکسیڈنٹبحالتصادمٹرکٹریفکریسکیو 1122زخمیسواتمٹہ روڈمنتقلموٹر کارننگولئیہسپتال
Comments (0)
Add Comment