نوجوانوں کو ملک کی ترقی میں کردار ادا کرنا ہوگا،ڈی پی او واحد محمود

سوات (زما سوات ڈاٹ کام :22دسمبر2017ء )یونیورسٹی آف سوات کانجو کیمپس میں Peace building and responsibilities of youth/awareness of social media کے عنوان پرایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں یونیوسٹی میں زیر تعلیم نوجوانوں اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے پروفیسرز نے بھر پور شرکت کی۔ ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر)واحدمحمود(پی ایس پی ) نے سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کوسوات میں امن برقرار رکھنے کے لئے اپنی ذمہ داری ادا کرنا ہوگی کیونکہ نوجوان بہترین تعلیم و تربیت حاصل کرکے زندگی کے مختلف شعبوں میں اپنے ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں۔ ضلعی پولیس سربراہ نے نوجوان نسل کو منشیات جیسے لعنت سے بچنے کی تاکید کی اور اُمید کی کہ نوجوان نسل نہ صرف اپنے آپ کو بلکہ اپنے ارد گرد ماحول، اپنے گاؤں، اپنے شہر اور اپنے محلوں کو بھی منشیات جیسے لعنت سے پاک رکھیں اور پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں ۔

DPOPoliceUOS