نوجوان تبدیلی سے مایوس ہو گئے ہیں،امیر حیدر خان ہوتی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:17جنوری2018ء) یوتھ کونسلر بلوگرام سیدسلمان نادر شاہ نے خاندان اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کرلی ، صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے ضلع صدر شیر شاہ خان و دیگر کے ہمراہ ان کے رہائش گاہ پر جھنڈا لہرایا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی پختون قوم کی ہر سطح پر ترجمان پارٹی ہے ، نوجوانوں کی شمولیت سے ظاہر ہے کہ وہ تبدیلی سے مایوس ہیں ، انہوں نے کہا کہ دہشتگردی میں بیش بہا قربانیاں دی اور ساتھ ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ، 2018کے انتخابات میں قوم مزید ترقی کیلئے سرخ پو شوں پر اعتماد کریگی ۔

Ameer Haider Khan HotiANP