نوجوان مسلط جاگیرداروں کے خلاف علم بغاوت بلند کریں،محمد امین

سوات (زما سوات ڈاٹ کام۔13اگست2017ء)امیر جماعت اسلامی ضلع سوات سابق ایم پی اے محمدامین نے کہا کہ پاکستان ایک نظریاتی ملک اورپاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا ہے،پاکستان کی آزادی کے لئے تمام طبقہ فکر کے لوگوں نے قربانیاں دی ہیں 70سالوں سے عوام پر جاگیردار اور مخصوص طبقہ فکر کے لوگ مسلط ہیں،نوجوان ملک کی نظریاتی سرحدات کی حفاظت کے لئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے کبل میں زونل اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجتماع سے امیر جماعت اسلامی زون پی کے 82رفیع اللہ ، تحصیل ناظم کبل حاجی رحمت علی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ محمدامین نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک کو حقیقی معنوں میں مخصوص خاندانوں کی تسلط سے آزادی کرانے کے لئے جدوجہد کررہی ہے۔ نوجوان مسلط جاگیرداروں کے خلاف علم بغاوت بلند کریں۔

Jamat islamiM amin