نیوروڈ تصادم،16 افراد کے خلاف رپورٹ درج کرلی گئی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:17 فروری2018) مینگورہ کے نیو روڈ میں فائرنگ کرنے پر 16 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق جمعہ کی رات نیو روڈ پر واقع انصاف ڈرائی فروٹس کے مالکان اور محلہ فتح خانخیل کے اہلیان کے مابین راستے کے تنازعے پر تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہوگئے،پولیس کے مطابق نصراللہ،محمداقبال،نوید،جہانزیب،جانثار،جان عالم اورواحد زمان سمیت دیگر نو نامعلوم افرادکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جن میں سے جانثار،جہانزیب، واحد زمان اورزخمی نوید کوحراست میں لے لیا گیا ہے۔

FiringNew RoadPolice