اشتہار

ن لیگ کا جلسہ،چئیر مین سوات پریس کلب کے ساتھ بدتمیزی،صحافیوں کا بائیکاٹ

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام :یکم اپریل 2018) سوات میں ن لیگ کے جلسے میں سوات پریس کلب کے چئیرمین کے خلاف نازیبا الفاظ پر سوات کے صحافیوں کا جلسے سے بائیکاٹ،کبل گراؤنڈ میں مسلم لیگ ن کے جلسے میں امیر مقام کے بھائی ایم این اے ڈاکٹر عباد نے اپنی تقریر کے دوران اے آر وائی نیوز اور کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے جبکہ کارکنوں نے اے آر وائی نیوز کے بیورو چیف اور پریس کلب کے چئیرمین شہزاد عالم کے ساتھ بد تمیزی کی جس کے بعد سوات کے صحافیوں نے احتجاجاًجلسے سے بائیکاٹ کیا، ڈاکٹر عباد کچھ لمحے بعد اسٹیج پر آگئے اور سوات کے صحافیوں سے معافی مانگ لی۔واضح رہے کہ ن لیگ کے جلسے سے سوات سوشل میڈیا کلب پہلے ہی بائیکاٹ پر ہے۔

اشتہار

JalsaPMLN

اشتہار