سوات (زما سوات ڈاٹ کام:17نومبر2017ء)پشاور میں قتل ہونے والے میڈیکل کالج کے فائنل ائیر کے طالب علم واجد علی کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے کبل کے علاقہ ننگولئی کے مکینوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرین نے مٹہ روڈ پر پُر امن واک کیا اور قاتلوں کی گرفتاری کے لئے نعرے لگائے گئے،مظاہرین کا کہنا تھا کہ پشاور میں مستقبل کے ایک اچھے ڈاکٹر کو پشاور میں قتل کیا گیا اور ابھی تک پولیس نے قاتلوں کی گرفتاری کو یقینی نہیں بنایا،جس کے باعث اُن کے اہل خانہ اور علاقہ کے لوگوں میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے،انہوں نے حکومت اور پولیس کے اعلیٰ افسران سے اپیل کی کہ بے گناہ واجد علی کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔