سوات (زما سوات ڈاٹ کام:02اپریل2018)واسا کی جانب سے ملوک آباد پانی کے غیر قانونی کنکشن کے حوالے سے اگاہی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں 200 افراد نے اندراج کروائی ، اس موقع پر سی ای او شیدا محمد خان اور اپریشن منیجر میاں شاہد علی خان نے کہا کہ جن لوگوں نے غیر قانونی کنکش لگائی ہے وہ قانون کی پاسداری کرتے ہوئے اپنے کنکشن کو قانونی طور پر ٹھیک کریں ، انہوں نے کہا کہ منگل کے روز تک یہ سلسلہ جاری رہیگا ، ہم اپنے معزز شہریوں سے اپیل کرتے ہیں کہ اپنے آپ رحم کرکے اپنے کنکشن ٹھیک کروائی ورنہ بدھ کے روز کو واسا کی جانب سے گرینڈ اپریشن آغاز کریں گے جس میں غیر قانونی کنکشن کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائیگی جائیگی ، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کیمپ کا مقصد یہ ہے کہ لوگوں میں اگاہی اور عوام کو ان کے دہلیز پر وسائل فراہم کرنا ہے تاکہ آسانی سے کنکشن کروائی اور اپریشن کے دوران شرمندی گی اور قانونی کاروائی سے بچ سکے ۔