سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سوات میں نوکری کے لئے 14لاکھ روپے سے ہاتھ دھونے والے نوجوانوں نے لائیو سٹاک کے اہلکار واصف احمد کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا،واصف نے وزیر اعلیٰ اور ان کے بھائی کا نام استعمال کرکے نوکری کا جھانسہ دیا،ہمیں انصاف فراہم کیا جائے،ان خیالات کا اظہار کوزہ بانڈئی کے متاثرہ نوجوانوں عرفان اللہ اور جاوید علی نے میڈیاکوتفصیلات بتاتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ برہ بانڈئی کے رہائشی نواب نے ہمیں سرکاری اہلکارواصف سے ملوایا جس نے ہماری مجبوری سے فائدہ اٹھاتے ہوئے نوکری دلانے پر سات سات لاکھ روپے کا مطالبہ کیالیکن ایک سال گزرنے کے باوجود بھی نہ نوکری ملی اور نہ پیسے واپس کئے گئے۔جب ہم نے مطالبہ کیا تو واصف نے کہا کہ اس میں میرے صرف پچیس ہزار روپے ہیں،باقی پیسے تو وزیراعلی کے بھائی اور دیگر آفیسران لیتے ہیں،جب ہم نے معلومات کیں تو وہ فراڈی نکلا اور ہمیں جھانسہ دیکر لوٹ لیاگیاہے،انہوں نے کہاکہ ہم نے انٹی کرپشن میں درخواست دی اور پولیس اسٹیشن میں بھی رپورٹ درج کرائی ہے،انہوں نے کہاکہ ہمارے ان پیسوں سے وزیراعلی کے خاندان کا کوئی تعلق نہیں بلکہ واصف نے ہمیں جھانسہ دیا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے اور واصف کو گرفتار کرکے ان سے ہماری لوٹی رقم واپس دلائی جائے ۔