والی سوات کی بیوہ کابنگلہ مقامی ایم پی اے کے بھائی نے 25کروڑ میں خرید لیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)  والی سوات کی بیوہ’ بیگم صاحبہ‘  کا بنگلہ فروخت کردیا گیا، با خبر ذرائع کے مطابق حکمران جماعت کے اہم رکن  و ایم پی اےکے بھائی نے 25کروڑ روپے کی لاگت سے 45ہزارمربع فٹ سے زائد رقبہ پر محیط بنگلہ پانچ ہزار پانچ سو روپے فی مربع فٹ میں خرید لیا ۔ذرائع نے یہ بھی تصدیق کی ہے کہ حکمران جماعت کے اہم رکن و ایم پی اے کے بھائی نے کنگز اسپتال کے قریب ایک لاکھ مربع فٹ زمین میانگل اسفندیار امیرزیب  کی بیوہ سے بھی خریدی ہے اس کے علاوہ سنگوٹہ کے مقام پر بھی  ہزاروں فٹ زمین خریدی جا چکی ہے ۔

Fazal Hakeemwali swat
Comments (0)
Add Comment