سوات(زما سوات ڈاٹ کام:23دسمبر2017ء)پختو ادبی سانگہ اور ایلم پختو ادبی و کلتوری ٹولنہ جہانزیب کالج کے زیر اہتمام میں ودودیہ ہال سیدو شریف میں پشتو مشاعرے کا انعقاد کیا گیا،مشاعرے میں صوبے کے نامور شعراء اباسین یوسفزئی،بخت زادہ دانش،حنیف قیص،عطاالرحمن عطاء اور دیگر شعرا شریک ہوئے،مشاعرے میں کالج ک طلبا وطالبات ،اساتذہ کرام جبکہ مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شریک ہوئے،اس موقع پر شعراء نے شریک شعراء کے اپنے کلام پیش کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی جبکہ خواتین شعرا نے بھی اپنے کلام پیش کئے،اس موقع پر زما سوات ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے عطاالرحمن عطاء نے کہا کہ مشاعرے کا مقصد نئی نسل میں اپنے ادب اور کلچر کے ساتھ لگاؤ پیدا کرنا جبکہ طلباوطالبات کے لئے تعلیمی تفریح فراہم کرنا ہے۔