وزیراعظم عمران خان نے ثابت کردیاہے کہ وہ صرف پاکستان کا نہیں بلکہ پورے عالم اسلام کا لیڈر ہے، محب اللہ خان

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے حلقہ پی کے آٹھ سے منتخت ممبر صوبائی اسمبلی اور صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیرزراعت لائیوسٹاک وفشریز محب اللہ خان نے کہا ہے کہ عوام دوست حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے حکومت پرعوامی اعتماد بڑھتاجارہاہے۔ ماضی کے برعکس عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کیاجارہاہے۔ وزیراعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں مودی کو ان کا اصل چہرہ دکھادیاہے۔ عمران خان نے ثابت کردیاہے کہ وہ صرف پاکستان کا نہیں بلکہ پورے عالم اسلام کا لیڈر ہے۔ وزیراعظم نے پورے قوم کا سرفخرسے بلندکردیاہے۔ عوامی وزیراعظم عوامی امنگوں کے مطابق پورا اتررہے ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ واقع سیدوشریف شگئی میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ عوامی حکومت نے عوامی مسائل کے حل کے لیے ٹھوس منصوبہ بندی مرتب کی ہے۔ عوام نے حکومتی کارکردگی پراطمینان کااظہارکرتے ہوئے عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کیاہے۔

ایم پی اےبرعکسپیسہتقریرثابتخانخرچزما سواتسواتعالم اسلامعمران خانعواملیڈرماضیمحب اللہ خان
Comments (0)
Add Comment