سوات (زما سوات ڈاٹ کام:4نومبر2017ء)وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت علامہ اقبال اوپن یو نی ورسٹی ریجنل افس سوات کے زیر اہتمام ملاکنڈ ڈویژن کے 52طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے ، خپل کور ماڈل اسکول مکان باغ میں وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم کی تقریب کا انعقاد زیر اہتمام ریجنل افیس علامہ اقبال اوپن یونی ورسٹی سوات منقعد ہوا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ڈرایکٹر ریجنل سروسز میا عارف سلیم عارف ،ڈاریکٹررسٹوڈنٹ افئیرمحمد طارق جاوید،ڈپٹی ریجنل ڈرایکٹررعلامہ اقبال اوپن یونی ورسٹی ضلع سوات سلطان روم نے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی دنیا کا چوتھی یونیورسٹی ہے جس سے اب تک 6لاکھ سے زائد طلباء و طالبات نے تعلیم حاصل کرکے ملک کے دیگر اداروں میں خدمات انجام دے رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ یہ واحد ادارہ ہے جو طلباء و طالبات کو گھر کے دہلیز پر تعلیم کے زیور سے آراستہ کررہے ہیں،اس کے ساتھ ساتھ علاقہ اقبال اوپن یونیورسٹی جیلوں میں پڑھے لوگوں کو بھی تعلیم میسر کرتے آرہے ہیں اور ان کے لئے جیل ہی میں امتحانی سہولیات فراہم کررہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان سے امید رکھتے ہیں کہ اپنے ملک قوم کا نام روشن کریں گے۔