اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں کورونا وائرس کی صورت حال اور ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر غور کیا جا رہا ہے۔ وفاقی کابینہ اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 10 جون کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی،
ملک کے بڑے شہروں میں کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیر کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہے، وفاق کی جانب سے سٹیٹ بینک کے تحت کووڈ 19 فنڈ تشکیل کی منظوری دی جائے گی، کم عمر بچوں سے مشقت کے معاملے پر ترمیمی ایکٹ 2019 میں مزید ترمیم کی منظوری دی جائے گی، گلگت بلتستان میں انسداد الیکٹرانک کرائمز کیلئے پریزائیڈنگ افسران کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔