سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 22 مارچ 2019ء)سوات کے سیاحتی علاقہ کالام کے گاؤں پلوگاہ کی سڑک سے دو ماہ بعد برف ہٹانے کا کام شروع کر دیا گیا۔ جس کی گذشتہ روز زماسوات ڈاٹ کام میں خبر اور تصویر شائع ہوئی تھی اور وزیر اعلیٰ محمود خان کو اس پوسٹ کا لنک بھجوایا گیا تھا خبر میں لوگ ایک میت کو چارپائی سے باندھ کر برف باری سے بند سڑک کی وجہ سے پیدل قبرستان لے جارہے تھے، جس پر وزیر اعلیٰ محمود خان نے ایکشن لے کر متعلقہ محکمہ کو ہدایت کی جس کے بعد علاقہ میں مشینری پہنچا کر روڈ سے برف ہٹانے کا کام شروع کیا گیا۔