وزیر خارجہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی۔ امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد نے دفتر خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اور افغانستان میں قیام امن کی کاوشوں سمیت خطے میں امن و امان کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران دونوں فریقین  کی جانب سے  افغان امن عمل کے لیے مشترکہ کاوشیں بروئےکار لانے کے لیے مشاورت جاری رکھنے  پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں  زلمےخلیل زاد نے شاہ محمود قریشی کو طالبان سے امن مذاکرات کی حالیہ صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ امریکا اور طالبان کے درمیان امن معاہدہ طے پانے سے “انٹرا افغان مذاکرات” کی راہ ہموار ہو گی۔ اس موقع پر  شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ امریکا طالبان امن معاہدہ ناصرف افغانستان بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے خوش آئند ثابت ہوگا اور  پاکستان افغانستان میں قیام امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے شاہ محمود قریشی سے ملاقات میں افغان امن عمل میں پاکستان کے مصالحانہ کردار کی تعریف بھی کی۔
ASSEMBLY OF PAKISTANPakistanUSZALMY KHALIL ZAD
Comments (0)
Add Comment