سوات (زما سوات ڈاٹ کام۔28اگست2017ء ) وفاق المدارس العربیہ پاکستان ضلع سوات کے زیر اہتمام آج ضلع سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں عظیم الشان امریکہ مردہ بار ریلی کا انعقاد ، مولانا صدیق احمد مسؤل وفاق المدارس سوات ملاکنڈ کی زیر قیادت کیا گیا ، ریلی میں سوات بھر کے تمام دینی مدارس کے علماء و طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، ریلی سے مولانا قاری محب اللہ رکن مجلس عاملہ ، مولانا حجت اللہ ، مولانا حمید اللہ ، مولانا قیصر الدین اور دیگر علماء کرام کے علاوہ مولاناصدیق احمد نے تفصیلی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام امریکہ کی پاکستان اور اسلام دشمن کے خلاف نفرت کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج میں شریک ہیں ، اسلامی ممالک میں داعش کو لانے کی امریکی چال کے راہ میں ہم رکاوٹ بنیں گے ، پاکستان کو شام یا عراق نہیں بننے دیا جائے گا ، پاکستان کو امریکی بلاک سے نکل جانا چاہیئے ، امریکہ کے ساتھ تعلقات میں ہماری ہاتھ سوائے لاشون کے اور کچھ نہیں آئے ،انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں پاکستان کے قربانیوں کے عالمی برادری نے ہر پلیٹ فارم پر تعریف کی ہے جبکہ امریکہ نے ہمیشہ ڈومور کا مطالبہ کیا ، ہم سمجھتے ہیں کہ ڈومور کا مطالبہ کا جارحانہ اندازقومی وقار پر حملہ ہے جس کا جواس اسی انداز سے دیا جانا چاہیئے ، پاکستان امریکہ یا کسی دوسرے ملک کے کالونی نہیں ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان نے اٹھایا ہے ، دہشت گردی کے عزیت نے پاکستان کی معیشت کو کھوکھلا کرکے رکھ دیا ہے ، وطن عزیز کو غیر مستحکم کرنے والے مذموم عناصر کے پشت پناہی امریکہ اور اس کے حواری کررہے ہیں ، امریکہ مکار صدر ٹرمپ افغانستان میں لے گئے آگ پاکستان منتقل کرنے پر تلا ہوا ہے ، ہمیں مصلحت پسندی کا شکار بننے کے بجائے دوٹوک موقف اختیار کرنا ہوگا ، امریکہ پاکستان کا نہ پہلے خیر خواہ رہا ہے اور نہ اب ہے اور نہ کبھی خیر خواہ ہوسکتا ہے ، امریکہ اپنے مفادات کا یار ہے ، امریکہ کاوجود اس خطے کے لئے خطرہ ہے اس سے چھٹکارا حاصل کرنے کا یہ بہترین وقت ہے ، آج پاکستان کا جرأت مندانہ فیصلہ ہمارے آنے والی نسلوں پر بہت بڑا احسان ہوگا ، دنیا میں طاقت کا توازن تبدیل ہورہا ہے ، دنیانئی تشکیل کے مراحل میں داخل ہورہی ہے امریکہ سے تعلقات محدود کرکے ہمیں چین سمیت خطے کے دوسرے ممالک کی طرف جھکاؤ کو بڑھانا ہوگا ، اپنے لک کی دفاع اور ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے پاکستان کا بچہ بچہ پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے ، امریکہ افغانستان میں اپنی شکست کا بدلہ اب پاکستان سے لینا چاہتا ہے اور بھارت کا خطے میں تسلط قام کرنے کی مذموم کوشش کررہا ہے ، جو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیاجائے گا ، دنیا میں امریکہ کو اگر کسی سے خوف ہے تو وہ پاکستانی فوج ہے اور دینی مدارس کے علماء اور طلبہ پور قوم کے ساتھ مل کر پاک فوج کے شانہ بشانہ امریکی عزائم کو ناکام بنائیں گے ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی ماضی کو نہ بھولیں ویت نام اور جاپان نہ بھولیں اگر مریکی فوج کے لئے ان کو قبرستان کی ضرورت ہے تو پاکستان کی سرزمین انہیں فراخی کے ساتھ قبر مہیا کریگی اور امریکی افواج کے لئے پاکستان کا سب سے بڑا قبرستان بنادیا جائے گا ، ریلی اختتام پر پاکستان اور عالم اسلام کی حفاظت کے لئے دعا کی گئی ۔