ویسٹ انڈین فاسٹ باﺅلر جیروم ٹیلر نے ریٹامنٹ واپس لے لی

جمیکا (کے پی کے نیوز۔13اپریل ۔2017ئ)ویسٹ انڈین فاسٹ باﺅلر جیروم ٹیلر نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے فوری طور پر ٹیم میں انتخاب کیلئے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کو آگاہ کر دیا۔
32 سالہ ٹیلر نے گزشتہ سال جولائی میں دورہ بھارت کے دوران ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا تھا تاہم اب ان کا کہنا ہے کہ وہ ویسٹ انڈیز کیلئے مزید کرکٹ کھیل سکتے ہیں اور اسی وجہ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لیا، اگر بورڈ نے مجھے موقع دیا تو وہ مایوس نہیں کریں گے۔ تجربہ کار باﺅلر جیروم ٹیلر کو پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے سکواڈ کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے 46 ٹیسٹ میچوں میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی جس میں 130 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں ۔

Comments (0)
Add Comment