ویلج و نیبرہوڈ کے سیکرٹریوں کا اپ گریڈیشن نہ ہونے کے خلاف احتجاج

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:14جنوری 2017ء)ویلج کونسلوں و نیبر ہوڈ ز کے سیکرٹریوں کا اپ گریڈیشن نہ ہونے کے خلا ف سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر مختلف قسم کے نعرے درج تھے ، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ صوبائی حکومت نے قیوم سٹیڈیم میں جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کرے، انہوں نے کہا حکومت نے دیگر ملازمین کو اپ گریڈ کردیا ہے لیکن ویلج کونسلوں و نیبر ہوڈز کے سیکرٹریوں کو یکسر نظر انداز کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہمارے بھی اپ گریڈیشن کا اعلان کیا تھااور اسی طرح گذشتہ ماہ کے اخبارات میں بھی یہ خبر شائع ہوا تھالیکن گذشتہ روز ہمیں پتہ چلا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے جو اپ گریڈیشن کا جو نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا تھا اسے فیک قرار دیا گیا ، جو کہ سراسر ظلم ہے سیکرٹریز کلاس فور سے لیکر افیسر تک کا تمام تر ذمہ داری اپنا فرض سمجھ کر کام کرتے ہیں لیکن تاحال اعلیٰ حکام اس سلسلے میں ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے دیگر ملازمین کی طرح ہمیں اپ گریڈ نہیں کیا تو 18جنوری سے قلم چھوڑ ہڑتال شروع کریں گے ، جس کی تمام تر ذمہ داری صوبائی حکومت پر ہوگی ۔

ProtestSwat Press Club