ٹانک میں فورسز پر دو حملے؛ فائرنگ سے 2 ایف سی اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان (نیوز ڈیسک ) پولیس حکام کے مطابق خیبرپختون خوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ٹانک میں ایک ہی وقت میں فورسز پر دو حملے ہوئے، پہلا واقعہ گومل کے علاقہ رغزئی مانجھی میں فرنٹیئرکانسٹبلری (ایف سی) کی گاڑی پر فائرنگ کا پیش آیا، نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجےمیں دو ایف سی اہلکار شہید ہوگئے، شہید ہونے والے اہلکاروں کی شناخت سپاہی محسن اور یاسین کے نام سے ہوئی۔

دوسرا واقعہ تھانہ گومل کی حدود میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے پولیس کی گاڑی پر دستی بم سے حملہ کردیا، حملے میں ایس ایچ او عنایت اور 2 پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں او زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا، جب کہ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

ArmyAttackDI KhanForcesMilitants
Comments (0)
Add Comment