ٹاون شپ کے مکینوں نے گیس کی فراہمی کے لئے ایک ماہ کی ڈیڈ لائن دے دی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) کانجو ٹاؤن شپ کے مکینوں کا سوئی گیس کی فراہمی کے لئے ایک ماہ کی ڈیڈ لائن، فیسوں اورٹیکسوں میں اضا فے پر شدید احتجاج،اضافہ واپس لینے کا مطالبہ، چڑیا گھر کے لئے مختص اراضی 28کروڑ روپے میں فروخت کی گئی ہے جو ٹاؤن شپ میں کس مد میں خرچ کی جائے گی، ان تین مسائل بحث کے لئے ایس ڈی ڈی اے آفس میں کانجوٹاؤن شپ ریزیڈنٹ سوسائٹی کے صدر امجد علی خان کمال ئی کی صدارت میں کابینہ اور عمائدین علاقہ کا پراجیکٹ ڈائریکٹر افتخار احمد کی صدارت میں گرینڈ جرگہ منعقد ہوا، جرگہ میں چیئرمین محمد عالم آمان اور دیگر نے شرکت کی، صدر کانجو ٹاؤن شپ امجد کمال زئی عمائدین ٹاؤن شپ کی جانب سے تین بڑے مسائل بیا ن کئے اور کہا کہ یونین کونسل کانجو کو سوئی گیس کی فراہمی جاری ہے جبکہ اس کے ساتھ متصل کانجو ٹاؤن شپ کو یکسر نظر انداز کیا جارہا ہے، جو مکینوں کے ساتھ زیادتی ہے، انہوں نے کہا کہ کانجو ٹاؤن شپ میں ایس ڈی ڈی اے کی جانب سے فیسوں اور ٹیکسوں میں اضافہ کیا گیا ہے جو مکینوں کے لئے ناقابل برداشت ہے اس اضافے کو واپس لیا جائے، انہوں نے کہا کہ ایس ڈی ڈی اے حکام نے چڑیا گھر کے لئے مختص اراضی 28کروڑ روپے میں فروخت کردی ہے تو اہلیان اس رقم کے خرچ کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں کہ کونسے ترقیاتی کاموں کی مد میں خرچ کی جائے گی، گرینڈ جرگہ کے عمائدین کو پراجیکٹ ڈائریکٹر یقین دہانی کرائی اور کہا کہ سوئی گیس کی فراہمی کے لئے ہماری کوششیں جاری ہیں، ہمارہ مقصد ٹاؤن شپ کی تعمیر وترقی ہے ا س سلسلے میں اہلیان کونجوں ٹاؤن شپ کو مایوس نہیں کریں گے۔

Town ship
Comments (0)
Add Comment