ٹھیک ٹھاک بائی پاس روڈ کو سیاسی سکورنگ کیلئے کھنڈرات میں تبدیل کر دیا گیا۔ مقامی ہوٹل مالکان

(زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 20 مئی 2018ء) پولیس لائن چوک سے لے کر فضاگٹ تک ٹھیک ٹھاک بائی پاس روڈ کو سیاسی پوائنٹ سکورنگ کیلئے کھنڈرات میں تبدیل کر دیا گیا۔ مقامی ہوٹل مالکان کا کہنا ہے کہ مذکورہ بائی پاس روڈ بالکل ٹھیک ٹھاک تھا جس کو سیاسی پوائنٹ سکورنگ کیلئے کھنڈرات میں تبدیل کردیا گیا ہے گو کہ قمبر سے لیکر اہنگرو ڈھیرئی چوک تک روڈ کی تعمیر کسی حد تک ناگزیر تھی تاہم پولیس لائن چوک سے لے کر فضاگٹ تک روڈ کو کھنڈرات میں تبدیل کرکے اجاڑنا مقامی ہوٹل مالکان کیساتھ سراسر نا انصافی ہے انہوں نے مزید کہا کہ کئی ماہ سے اجاڑے گئے بائی پاس روڈ پر تاحال تارکول کا کام مکمل نہیں ہوسکا ہے اور ٹھیکیدار نے باقی ماندہ روڈ پر بھی پتھر ڈال کر کھنڈرات میں تبدیل کردیا۔ یاد رہے کہ بائی پاس روڈ کو سوات کا فوڈسٹریٹ بھی کہا جاتا ہے اور عین سیاحتی سیزن سے پہلے اس روڈ کا یوں حشر کرنا سوات کی سیاحتی انڈسٹری پر ضرب لگانے کے مترادف ہے۔ بائی پاس تاجر برادری نے رمضان المبارک میں روڈ کی تعمیری کام ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر ذمہ داران کے خلاف احتجاجی مظاھرے کئے جائینگے۔

انڈسٹریبائی پاسپھترتحریک انصافٹھیک ٹھاک روڈٹھیکدارڈیڈکسواتسیاحتسیزنفضل حکیمکھنڈراتمینگورہہوٹل
Comments (0)
Add Comment