ٹیسٹ ملتوی ہونے پر سیکڑوں طلباء سراپا احتجاج،سیدو شریف روڈ دو گھنٹے کے لئے بند

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:19فروری2018)محکمہ فشریز میں ٹیسٹ کے ملتوی ہونے کے خلاف سینکڑوں طلباء کا احتجاجی مظاہرہ ، دوگھنٹو ں تک مینگورہ سیدو روڈ ہر قسم ٹریفک کے لئے بند ، ایک ہفتہ ڈیڈلائین ، گذشتہ روز محکمہ فشریز میں ٹیسٹ ملتوی ہونے خلاف سوات ، شانگلہ ، بونیر ، دیر اور باجوڑ کے سینکڑوں امیدواروں اور طلباء نے سوات پریس کلب اور فشریز دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ، اس موقع پر انہوں نے مینگورہ سیدو شریف روڈ کو 2گھنٹوں تک بلاک کیا تھا ، اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی رہنما غلام علی ، ضلعی صدر عدنان باچا ، امیر خان اورانورخان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت تبدیلی کے دعوے کررہے ہیں جبکہ اس حکومت میں ہر پوسٹ کے قیمت مقرر ہے اور وزیر لائیوسٹا محب اللہ رشوت اور سفارش اور اپنے خاندان والوں کو نواز رہے ہیں ، انہوں نے ایک ہفتہ کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر مذکورہ پوسٹوں ٹیسٹ کئے جائیں ، ہر ضلع کے سطھ پر ٹیسٹ انٹرویو کا انعقاد کیا جائیں اور پرانے رجسٹریشن پر ٹیسٹ کئے جائیں ورنہ احتجاجی تحریک شروع کریں گے ۔

NTSProtestSaidu Sharif ROadTest