سوات (زما سوات ڈاٹ کام:24فروری2018)ڈپٹی کمشنر سوات عامر آفاق نے کہا ہے کہ ٹینلنٹ ہنٹ فری کوچنگ کلاسز کے نہم اورد ہم جماعت کے طلباء سہولیات سے بھر پور فائدہ اٹھائیں ، ضلعی انتظامیہ اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ سنیٹنیل ماڈل ہائی سکول ودودیہ سیدو شریف میں ٹیلنٹ ہنٹ فری کوچنگ کلاسز کے زیر تربیت طلباء سے گفتگو اور معائنے کے کے دوران کیا ، اس موقع پر پاک آرمی کے میجر وسیم ، ڈی ای او سوات نواب علی خان ، کمیٹی چیئرمین اسماعیل خان ، پرنسپل ظہور احمد خان اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے ، ڈی سی سوات نے کہا کہ ضلعی حکومت کی مدد اور پاک فوج کی نگرانی میں ٹیلنٹ ہنٹ فری کوچنگ کلاسز گورنمنٹ سنیٹینل ماڈل سکول میں 23سکولوں کے 154طلباء زیر تربیت ہیں اور پاک فوج بھی اس سلسلے میں تعلیم کے فروغ کیلئے اقدامات میں حصہ لے رہی ہے جو کہ حوصلہ افزاء امر ہے ، انہوں نے مختلف کلاسز کا دورہ کیا اور طلباء کو فراہم کردہ خوراک ، رہائش ، علاج معالجہ کے جگہوں کا بھی معائنہ کیا اور طلباء کو ہدایت کی کہ وہ ایسے ماحول میں اپنی تعلیم و تربیت پر مزید تو جہ دیکر ملک وقوم کا نام روشن کریں ، انہوں نے ٹیلنٹ فری کوچنگ کلاسز کے انعقاد پر پاک فوج ، ضلعی حکومت سوات اور محکمہ تعلیم سوات کے اقدامات کو سراہا اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہائی کرائی ۔