ٹیکنکل کالج کے طلباء کا فیسوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:13دسمبر2017ء) ٹیکنیکل کالج پانڑ کے سینکڑوں طلباء کا فیسوں میں اضافے اور مطالبات کے حق میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ، مطالبات کے حل کے لئے 3روز کی ڈیڈ لائن دے دی گئی،گذشتہ روز ٹیکنکل کالج پانڑ کے سینکڑوں طلباء نے سوات پریس کبل کے سامنے مظاہرہ کیا ، اس موقع پر پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام علی ، ضلعی صدر عدنان باچہ ، اسامہ اور اسد خان نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے فیسوں میں بے تحاشہ اضافہ کیا ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے جبکہ کالج کا بس خراب کھڑا ہے اور پارکینگ میں سیکورٹی اور سی سی ٹی وی کیمرے نہ ہونے سے موٹر سائیکل چوری ہورہی ہے جبکہ کالج انتظامیہ خاموش نماشائی کا کردار ادا کررہی ہے ، جس سے ہماراوقت ضائع ہورہا ہے ، انہوں نے کہا کہ اب ہمارا پر آمن احتجاج ہے اگر تین روز کے اندر مسئلہ حل نہ ہوا تو ہم صوبائی سطح پر احتجاج کی کال دیں گے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور پورے صوبے کے طلباء کو سڑکوں پر نکال لیں گے ۔

feesProteststudentsTechnical