ٹی ایم اے بابوزئی کے19غیرحاضر اہلکار وں کی چھٹی کردی گئی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام۔15ستمبر2017ء)تحصیل ناظم اکرام خان کا ٹی ایم اے کے دفاتر پر چھاپے ،19 غیر حاضر اہلکار معطل ،عملہ کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت ،گزشتہ روز تحصیل ناظم بابوزی اکرام خان نے ٹی ایم اے کے دفاتر پر اچانک چھاپے مارے جہاں پر متعدد اہلکار غیر حاضر پائے گئے جس پر انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ایم اے اہلکار اپنی حاضری بروقت یقینی بنائیں کیونکہ یہ ایک عوامی دفتر ہے اور یہاں پر لوگ اپنے مسائل کیلئے اتے ہیں انہوں نے کہا کہ اسکے لئے جلد بائیو میٹرک مشینیں بھی نصب کی جائیگی تاکہ اس مسلے کا مستقل حل نکالا جائیں ،انہوں نے غیر حاضر 19 اہلکاروں کو معطل کرکے جواب طلب کی ۔

TMA